چین سے درآمد شدہ 20 انجن کراچی بندر گاہ پر پہنچ گئے

چین سے درآمد شدہ 20 انجن کراچی بندر گاہ پر پہنچ گئے

لاہور(سٹاف رپورٹر)چین سے خریدے گئے انجنوں کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی ،ددوسری کھیپ میں 20 انجن بحری جہاز کے ذریعے کراچی بندرگاہ پہنچا دئیے گئے ہیں ۔ قانونی تقاضے پورے کیے جانے کے بعد 2 سے 3 روز میں انجن محکمہ ریلوے کے حوالے کر دئیے جائیں گے ۔ جس کے بعد ریلوے انتظامیہ ان کو ریلوے ٹریک پر لانے کے لئے پہلے تجرباتی بنیادوں پر چلائے گی اور پھرانہیں مسافر ٹرینوں کے ساتھ لگایا جائے گا ۔ان انجنوں کی آمد کے بعد ریلوے کو فریٹ ٹرینیں چلانے میں بھی خاصی مدد ملے گی ۔

انجن پہنچ گئے

 

مزید : علاقائی