رائی کا پہاڑ بنانے والے مودی کی بولتی بند ہونے پر عالمی میڈیا بول پڑا

رائی کا پہاڑ بنانے والے مودی کی بولتی بند ہونے پر عالمی میڈیا بول پڑا ...

            واشنگٹن(این این آئی)بھارتی وزیرعظم نریندر مودی کی وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سنگین نوعیت کے پے درپے واقعات کے باوجود مسلسل خاموشی پر عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ بھی کھینچ لی۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ہر موضوع پر باشن جھاڑنے والے نریندر مودی کو وزیراعظم بننے کے بعد مسلسل خاموشی اختیار کئے جانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق مودی وزارت عظمی کی انتخابی مہم کے دوران تقریبا بغیر سانس لئے ہر قومی اور مقامی مسئلے پر بولے۔ انہوں نے تقاریر کیں، بلا گز کئے، ٹوئیٹس اور فیس بک پر بھی کافی سرگرم رہے۔ واشنگٹن پوسٹ کا مزید کہنا تھا کہ اب بھارتی میڈیا، سیاستدانوں ،پنڈتوں اور اپوزیشن جماعتوں نے بھی پوچھنا شروع کردیا ہے کہ آخر بھارتی وزیراعظم کی اس قدر گہرائی خاموشی کی وجہ کیا ہے کیونکہ نریندر مودی ہمیشہ اپنے خیالات اور نظریاتی کا پرچار کرنیوالے سیاستدان رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ چھوٹے سے مسئلہ پر رائی کو پہاڑ بنانے والے نریندر مودی اب خاموش وزیراعظم بن چکے ہیں۔

 مودی

 

مزید : علاقائی