بیک ڈور بات چیت کی خبریں حکومتی ڈس انفارمیشن ہے، محمود الرشید

بیک ڈور بات چیت کی خبریں حکومتی ڈس انفارمیشن ہے، محمود الرشید

لاہور(نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ بیک ڈور بات چیت کی خبریں حکومتی ڈس انفارمیشن ہے، پوری پارٹی عمران خان کی پشت پر کھڑی ہے ، استعفوں سمیت جو فیصلہ بھی ہوا بلاتاخیر عمل ہو گا، کارکن افواہوں پر کان نہ دھریںیکسوئی کے ساتھ آزادی مارچ کی تیاریاں جاری رکھیں ،وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب اور مرکزی و صوبائی کابینہ کے اراکین آزادی تقریبات بھول کر آزادی مارچ کے خلاف منصوبہ بندی میں مصروف ہیں ، عمران خان فرنٹ ڈور اور فرنٹ فٹ کی سیاست کرتے ہیں، پس پردہ ڈیلیں اور ڈپلومیسی موجودہ حکمرانوں کا طرز سیاست ہے، گزشتہ روز اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں آزادی مارچ کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی اجلاس کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عید کی شام کو تمام ضلعی افسران کو چھٹیاں ختم کر کے ہنگامی طور پر ڈیوٹی جوائن کرنے کی ہدایات دیں ،اس وقت پوری ضلعی مشینری آزادی مارچ ناکام بنانے کے ٹاسک پر کام کررہی ہے مگر تحریک انصاف کے پرامن اور پر عزم کارکن اور عہدیدار ہر طرح کے حکومتی ہتھکنڈوں کا سیاسی انداز میں سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ درپردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی اور نہ ہی اب بات چیت کی کوئی اہمیت ہے ،اب جو بات بھی ہو گی وہ اسلام آباد کے ڈی چوک میں ہو گی ، حکومت کو ایک سال سمجھایا کے دھاندلی سے متعلق ہماری شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور یہ مت سمجھا جائے کہ حیلوں اور ہتھکنڈوں سے 5 سال نکال لیے جائینگے مگر حکمرانوں نے اس پر عمل کرنے کی بجائے انصاف دینے والے اداروں کو اپنے حق میں استعمال کرنے پر ریاستی طاقت استعمال کی ،انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ اور انتخابی نظام کی خرابی کے موقف پر پوری قوم تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور وہ اصلی مینڈیٹ والی حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں، انشاءاللہ تعالیٰ14 اگست کے دن 10لاکھ افراد کا جم غفیر اسلام آباد میں اپنے آئینی و جمہوری حق کیلئے اپنی تاریخ ساز جدوجہد کو عمران خان کی قیادت میں منطقی انجام تک پہنچائے گا

 محمود الرشید

مزید : علاقائی