عمران خان اسلام آباد پر حکمرانی کا خواب دیکھنے کی بجائے خیبر پختونخوا پر توجہ دیں ،امیر مقام

عمران خان اسلام آباد پر حکمرانی کا خواب دیکھنے کی بجائے خیبر پختونخوا پر ...

چارسدہ (بیورورپورٹ) ملکی حالات خراب کرنے اور اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے عمران خان ایجی ٹیشن کا سہارا لیکر سیاسی موت سے بچنے کی بے سو د کو شش کر رہا ہے۔ فوج ایک اعلیٰ ملکی ادارہ ہے جہاں ضرورت پڑیں خدمات پیش کر ینگے ۔ گزشتہ ضمنی انتخابات صوبہ خیبرپختون خواہ میں دھاندلی کا ریکارڈ قائم کرنے والے ہم پر انگلیاں اُٹھا کر چوری اور سینہ زوری کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے مشیر انجینئر امیر مقام نے سابق صوبائی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے رہنماء محمد ہاشم خان کے بھائی کے وفات پر تعزیت کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کی ہے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء سابق صوبائی وزیر حاجی احسان اللہ خان ، ضلعی صدر میاں ہمایون شاہ کا کا خیل، سپورٹس اینڈکلچر ونگ کے صوبائی صدر میاں عالمگیر شاہ کا کا خیل، صفایت اللہ ، شہریار عر ف وا وا خان سمیت دیگر عہدیدار اور کارکنان بھی موجود تھے ۔ امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد اور حکمرانی کا خواب دیکھنے کے بجائے خیبر پختون خواہ پر توجہ دیں کیونکہ موصوف نے خیبر پختون خواہ میں منفی طرز سیاست کو دوام دیکر اپنا ناپختہ پن کا ثبوت دیا ہے تو وہ ملک کو کیا ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے گا۔ عمران خان ، طاہرالقادری اور چوہدری برادران اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے واویلا مچا کر سیاسی موت سے بچنے کی کو شش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملکی حالات خراب کرنے اور اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے عمران خان ایجی ٹیشن کا سہارا لیکر بے سود کو شش کر رہا ہے ۔فوج ایک اعلی ملکی ادارہ ہے جو سرحدوں کے ساتھ ساتھ داخلی امن و امان کیلئے خدمات پیش کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے چار حلقوں پر دھاندلی اور دوبارہ گنتی کا شو رشرابا کرکے گزشتہ ضمنی انتخابات میں صوبہ بھر میں ریکارڈ پر موجود دھاندلی سے کس طرح انکار کر رہے ہیں۔

امیر مقام

مزید : علاقائی