اگلے ماہ کے آغاز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان وزرا خارجہ سطح کے مذاکرات کا امکان

اگلے ماہ کے آغاز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان وزرا خارجہ سطح کے مذاکرات کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                            نئی دہلی/اسلام آباد (اے این این)پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان اگلے ماہ نیویارک میں ہونے والی ملاقات سے قبل نئی دہلی میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کاامکان ، مختلف سطحوں پر کوششیں شروع کردی گئیں،باضابطہ اعلان جلدمتوقع،سیکرٹریز خارجہ سطح کی بات چیت رواں ماہ کی25تاریخ کو اسلا م آباد میں ہوگی۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاک بھارت سیکرٹریز خارجہ کے درمیان جہاں بات چیت کا باضابطہ آغاز رواں ماہ کی 25تاریخ کو اسلام آباد میں ہورہاہے وہیں اگلے ماہ کے آخری ہفتے میں نیو یارک میں قوام متحدہ اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزراءاعظم نیویارک میں بات چیت کررہے ہیں تاہم اس ملاقات سے قبل اگلے ماہ کے آغاز میں نئی دہلی میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی بھی بات چیت ہورہی ہے اور اس سلسلے میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ نئی دہلی پہنچیں گے۔ پاکستانی مشیرخارجہ اوربھارتی وزیرخارجہ کی ملاقات کےلئے مختلف سطحوں پر کوششیں شروع کردی گئی ہیں ۔ نیو یارک میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی بات چیت کے حوالے سے وزرائے خار جہ سطح کی بات چیت انتہائی اہم قرار دی جارہی ہے کیونکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی بات چیت کوکامیاب بنانے کے سلسلے میں نہ صرف بات چیت کاایجنڈا تشکیل دیںگے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حوالے سے پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ کے آخر پر 25اگست کو خارجہ سیکرٹریز کی بات چیت اسلام آباد میں منعقد ہورہی ہے جس میں شرکت کیلئے بھارت کی خارجہ سیکرٹری سجاتا سنگھ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 24اگست کو پاکستان پہنچ رہی ہیں چنانچہ پاک بھارت وزرائے اعظم سے قبل فی الحال تمام نظریں خارجہ سیکرٹریز سطح کی بات چیت پر لگی ہوئی ہیں جبکہ امکان ہے کہ اس بات چیت میں وزرائے خارجہ سطح کے مذاکرات کا ایجنڈا تشکیل دینے پر مفصل غور ہوگا۔
 وزراءخارجہ

 

مزید :

علاقائی -