کراچی :ڈکیتی میں مزاحمت پر حساس ادارے کا اعلی افسر قتل

کراچی :ڈکیتی میں مزاحمت پر حساس ادارے کا اعلی افسر قتل
کراچی :ڈکیتی میں مزاحمت پر حساس ادارے کا اعلی افسر قتل

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں فائرنگ سے فوجی افسر اور امام مسجد سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رنچھوڑ لائن کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے امام مسجد کی جان لے لی ، سخی حسن چورنگی پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کے اہل کار میجر عامر اظہر جاں بحق ہوگئے،حساس ادارے کے افسر سخی حسن چورنگی پر شادی ہال کے قریب کھڑے تھے کہ دو نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے ان سے موبائل فون اور نقدی لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر انہیں گولی مار دی جو ان کے پیٹ میں لگی۔ انہیں زخمی حالت میں عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ جاں بحق تیسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

مزید : کراچی