اوباڑو :بجلی کی فراہمی 40 گھنٹے سے منقطع

اوباڑو :بجلی کی فراہمی 40 گھنٹے سے منقطع
 اوباڑو :بجلی کی فراہمی 40 گھنٹے سے منقطع

  

 اوباڑو(مانیٹرنگ ڈیسک )اوباڑو میں آندھی کے باعث گرنے والے بجلی کے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبوں کی مرمت کا کام جاری ہے، 40 گھنٹے گذرنے کے باوجود علاقے کی بجلی بحال نہیں کی جاسکی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈہرکی اور اوباڑو میں جمعے کی شام سات بجے آندھی اورتیز بارش کی وجہ سے 132 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے دو پول گرگئے تھے، پول گرنے کے بعد سے اوباڑو اور گردونواح میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور لوگ سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ سیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام جاری ہے تاہم یہ بتانا مشکل ہے کہ بجلی کب بحال ہوگی۔

مزید : گھوٹکی