ٹریفک وارڈن کا ڈیوٹی کے دوران دلچسپ انداز
لاہور (ویب ڈیسک) ناچ ناچ کرٹریفک کنٹرول کرنیوالے پولیس آفیسر کوشایدآپ نے کبھی نہ دیکھا ہو۔ اس تصویر میں نظر آتی امریکی شہر نیویارک کی یہ ٹریفک وارڈن عام وارڈنز کے برعکس روایتی انداز کے بجائے اپنے ہاتھوں اور پورے جسم کو بریک ڈانس کے انداز میں حرکت دیتے ہوئے گاڑیوں کو ہدایات دیتی ہیں جو اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ مائیکل جیکسن کی مداح اور بریک ڈانس کی شوقین 62 سالہ مینٹوریاہچن سن نامی پولیس آفیسر نوکری کو اپنے شوق کے آڑے نہیں آنے دیتیں اور ڈیوٹی کو ڈانس کے ساتھ ہی ادا کرکے اپنا شوق پورا کرلیتی ہیں۔