سری لنکا نے مزید 12 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا

سری لنکا نے مزید 12 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا
سری لنکا نے مزید 12 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سری لنکا نے مزید 12 پاکستان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرکے واپس بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کی حکومت نے سری لنکا میں موجود قید پاکستانی پناہ گزینوں کو واپس وطن روانہ کردیا۔ سری لنکن حکومت نے گزشتہ مہینوں میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد میں ویزے کی مدت ختم ہونے یا کاغذات ناکافی ہونے کی بنیا پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام آباد میں موجود اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر UNHCR کی ترجمان  کے مطابق سری لنکا میں موجو دیو این ایچ سی آر کی نمائندہ نے سری لنکن حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ غیر ملکیوں کو ملک بدر نہ کرے اور اس سلسلے میں وہ سری لنکا کی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔ اس سلسلے میں جب اسلام آباد میں موجود سری لنکا کے ہائی کمشنر ایئرچیف مارچ (ر) جیالا تھویرکوڈے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے خبر سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران پاکستانی پناہ گزینوں کی کثیر تعداد میں تھائی لینڈ اور سری لنکا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جب کہ سری لنکا اور تھائی لینڈ میں موجود پاکستانی سفارت خانے اس معاملے سے لاتعلق نظر آتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -