واپسی نہیں ، لڑکیوں کو ڈرانے کیلئے ایسا کرتی ہوں: نرگس

واپسی نہیں ، لڑکیوں کو ڈرانے کیلئے ایسا کرتی ہوں: نرگس
واپسی نہیں ، لڑکیوں کو ڈرانے کیلئے ایسا کرتی ہوں: نرگس

  

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ وہ شوبز میں واپس نہیں آرہیں، صرف لوگوں کو ڈرانے کے لئے ایسا کرتی رہتی ہیں جس سے یہ لگتا ہے کہ وہ واپس آرہی ہیں۔ ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے بھی شوبز میں یہ افواہ زیر گردش تھی کہ نرگس عید پر ڈرامہ کریں گی جس سے بہت سی لڑکیوں کو پریشانی تھی، حالانکہ وہ تو پہلے ہی کہہ چکی تھیں کہ اب میں تھیٹر پر کام نہیں کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے قریبی دوستوں کی تقریبات میں شرکت کرتی ہوں اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی۔

مزید : تفریح