چوروں نے پولیس کو بھی نہ بخشا، اسلم ترین کی گاڑی چوری

چوروں نے پولیس کو بھی نہ بخشا، اسلم ترین کی گاڑی چوری
چوروں نے پولیس کو بھی نہ بخشا، اسلم ترین کی گاڑی چوری

  

لاہور (ویب ڈیسک) شہر میں چوری اور دکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو اور چوروں نے سابق سی سی پی او لاہور اسلم ترین کو گاڑی اور شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کردیا۔ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں چوروں نے شہریوں کو کم ازکم 31لاکھ روپے اور دیگر نقدی و موبائل فون سمیت قیمتی اشیاءسے محروم کردیاجبکہ ریس کورس جی او آر سے چور سابق سی سی پی او اسلم ترین کی گاڑی بھی لے اُڑے ۔ باس کی گاڑی چوری ہونے پر پولیس متحرک ہوگئے اور ناکے بڑھادیئے گئے لیکن آخری اطلاعات تک اسلم ترین کی گاڑی کاعلم نہیں ہوسکا۔

مزید : لاہور