غزہ : اسرائیل کا نیا فضائی حملہ، 11 فلسطینی شہید

غزہ : اسرائیل کا نیا فضائی حملہ، 11 فلسطینی شہید
غزہ : اسرائیل کا نیا فضائی حملہ، 11 فلسطینی شہید

  


 غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیل کی جانب سے خون بہانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے،تازہ ترین فضائی حملے میں مزید 11 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے آج بھی غزہ پر بمباری کی، فضائی حملوں میں مزید 11 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1732 ہو گئی ہے ، حماس سے جھڑپوں میں 63 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ روزاسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ حماس کی طرف سے بنائی گئی سرنگیں تباہ کرنے کے بعد بھی غزہ میں فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...