لاہور: جنرل ہسپتال انتظامیہ نے نومولود بچے بدل دیئے، والدین کا شدید احتجاج

لاہور: جنرل ہسپتال انتظامیہ نے نومولود بچے بدل دیئے، والدین کا شدید احتجاج
لاہور: جنرل ہسپتال انتظامیہ نے نومولود بچے بدل دیئے، والدین کا شدید احتجاج

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) جنرل اسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر غلطی سے ایک خاتون کو بچے کی جگہ بچی جبکہ دوسری خاتون جس کے ہاں بچی پیدا ہوئی تھی اسے بچہ دےدیا ۔تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال میں للیانی کی رہائشی خاتون کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تھا تاہم کچھ دیر بعد انتظامیہ نے اسے بچی دے دی، والدین کی جانب سے احتجاج پر پہلے تو ہسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے خاتون کو بچہ ہی دیا تھا اور ان ہی کی غلطی سے بچہ تبدیل ہوا ہے تاہم والدین کی جانب سے شدید احتجاج کرنے پر انتظامیہ نے ایک بار پھر ریکارڈ کا جائزہ لیا تو انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے خاتون کا بیٹاغلطی سے پانڈوکی کی رہائشی خاتون کو دے دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے متعلقہ خاتون سے رابطے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

مزید : لاہور