آئی ایم ایف کی شرط پر انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

آئی ایم ایف کی شرط پر انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ
 آئی ایم ایف کی شرط پر انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ منظوری کیلئے پارلیمنٹ پیش کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ ہونے والے تیسری اقتصادی جائزہ میں سٹرکلچرل بنچ مارک کے طور پر یہ طے پایا ہے کہ ستمبر 2014ءتک انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم متعارف کروائی جائیں گی جس کے تحت ٹیکس چوری کے بڑے کیسوں کو بھی انسداد منی لانڈرنگ کے قوانین کے تحت ڈیل کیا جائیگا اور ٹیکس چوری کو منی لانڈرنگ قراردیا جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت میں ہونیوالے قومی ایگزیکٹوکمیٹی(این ای سی)کے اجلاس میں انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم کے ابتدائی مسودے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوچکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم کے مسودے میں اقوام متحدہ کے پابندیوں کے فورم اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کیساتھ ہونیوالے مذاکرات میں دی جانیوالی تجاویزکوبھی شامل کیاگیا۔

مزید : اسلام آباد