ارکان اسمبلی ترقیاتی کاموں سے قبل کمیشن لیتے ہیں:ثناءاللہ

ارکان اسمبلی ترقیاتی کاموں سے قبل کمیشن لیتے ہیں:ثناءاللہ
ارکان اسمبلی ترقیاتی کاموں سے قبل کمیشن لیتے ہیں:ثناءاللہ

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثناءاللہ خان نے اعتراف کیاہے کہ تمام ارکان اسمبلی ترقیاتی کاموں میں 16 فیصد کمیشن کام ہونے سے بھی پہلے لے لیتے ہیں مگر اُنہوں نے آج تک کمیشن کا ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا۔

 عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر مجھے بھی افسوس ہے پر یہ میری غلطی نہیں اور نہ ہی میں نے کسی کو گولی چلانے کا حکم دیا تھا، طاہرالقادری سے کسی صورت میں معافی نہیں مانگوں گا۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر سرخرو ہوں گے تاہم اگر انصاف نہ ملا تو لڑکر انصاف حاصل کریں گے۔

اُنہوں نے کہاکہ الزامات لگانے والے جوڈیشل کمیشن کے سامنے ثبوت پیش کریں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے، آج تک ایک مرلہ زمین پر بھی قبضہ نہیں کیا جو کچھ بھی بنایا اس کا حساب دینے کو تیار ہوں۔

مزید : فیصل آباد