سائبر کرائم قوانین کی عدم موجودگی خواتین کیلئے خطرہ : وزارت اطلاعات

سائبر کرائم قوانین کی عدم موجودگی خواتین کیلئے خطرہ : وزارت اطلاعات
سائبر کرائم قوانین کی عدم موجودگی خواتین کیلئے خطرہ : وزارت اطلاعات

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت اطلاعات و نشریات کے ترجمان صغیر وٹونے کہاہے کہ ملک میں سائبرکرائم سے نمٹنے کا کوئی مخصوص قانون موجود نہیں ہے ،بطور خاص سائبر سٹاکنگ کے حوالے سے قانون یا آرڈنینس کی عدم موجودگی کے باعث ایف آئی اے متعدد معاملات کو ہاتھ لگانے سے قاصر ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کے ترجمان صغیر وٹو نے بتایاکہ اس وقت نازیبا مواد کی روک تھام کے لیے قوانین موجود نہیں ہے جس سے عام افراد خاص طور پر خواتین کی زندگیاں اور عزت خطرے کی زد میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سائبر کرائمز بل 2014ءکو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اسے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کردیا جائیگا، بل انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمان نے تیار کیا ہے اور اس قانون میں خواتین کے تحفظ کیلئے مناسب شقیں شامل کی گئی ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...