پاکستان اور سری لنکا کے دوستانہ تعلقات میں دراڑ ڈالنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا

پاکستان اور سری لنکا کے دوستانہ تعلقات میں دراڑ ڈالنے کا بھارتی منصوبہ بے ...
پاکستان اور سری لنکا کے دوستانہ تعلقات میں دراڑ ڈالنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا

  

نئی دہلی، کولمبو (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان خوشگوار تعلقات میں ڈراڑ ڈالنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔سری لنکن دارلحکومت کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کے پریس اتاشی داﺅد احتشام نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کمشنر کے دہشتگردی کے منصوبے میں ملوث ہونے سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹس بے بنیاد اور پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے، کولمبو میں پاکستانی سفیر پر سری لنکن تامل باغیوں کے ساتھ رابطوں اور دہشت گردی کے منصوبے میں ملوث ہونے کے الزامات پاکستان کےخلاف جاری اس پروپیگنڈا کا حصہ ہیں جس میں وہ پاکستان کے مثبت تشخص اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا گزشتہ ایک ہفتے سے گمنام بھارتی خفیہ اداروں کے حوالے سے یہ گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے کہ کولمبو میں پاکستانی ہائی کمشنر کے سری لنکا کے تامل باغیوں کے ساتھ رابطے ہیں جو چنائی اور بنگلور میں دہشت گردی کے منصوبے کی تیاری میں مبینہ طور پر ملوث ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سری لنکا میں تامل باغیوں کے ساتھ لڑائی کے دوران بھارت نے نہ صرف تامل باغیوں کو تربیت دی بلکہ انہیں سری لنکا کی حکومت کے خلاف لڑائی کیلئے مالی وسائل بھی فراہم کئے تھے ۔

مزید : بین الاقوامی