آزادی مارچ، حکومت نے دوستوں سے مدد مانگ لی

آزادی مارچ، حکومت نے دوستوں سے مدد مانگ لی
آزادی مارچ، حکومت نے دوستوں سے مدد مانگ لی

  

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت نے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے کئی آپشنز پر کام شروع کردیااور اس سلسلے میں تحریک انصاف کو مارچ کرنے لیکن دھرنا نہ دینے پر راضی کرنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے قریبی دوستوں سے مشاورت شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سندھ کی سیاسی شخصیت اور سیاسی جماعت کے سربراہ کو بھی مصالحت کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے، اس حوالے سے دو صوبوں کے گورنروں کو بھی خصوصی ٹاسک دیا گیا، حکومت چاہتی ہے عمران خان کو قائل کیا جائے کہ وہ آزادی مارچ ضرور کریں مگر اسلام آباد میں دھرنا نہ دیں۔ ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ جمعرات کو رائیونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر وزیراعظم نواز شریف نے قریبی دوستوں سے ملاقات کی۔

مزید : لاہور