شادی سے انکار اور غیرت کے نام پر تین لڑکیاں قتل

شادی سے انکار اور غیرت کے نام پر تین لڑکیاں قتل
شادی سے انکار اور غیرت کے نام پر تین لڑکیاں قتل

  


چنیوٹ (ویب ڈیسک) غیرت کے نام پر مختلف مقامات پر بھائیوں نے تین بہنوں کو ابدی نیند سلادیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ احمد آباد میں ملزم صفدر نے بدچلنی کے شبہ پر اپنی جواں سالہ بہن بشریٰ کوکلہاڑی کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ دوسرا واقعہ کانڈیوال میں ہوا جہاں ملزم امن نے اپنی بہن مدیحہ کو غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ۔ دریں اثناءچک نمبر 207 گلوتراں والہ میں کزن نے شادی سے انکار پر افشاں بی بی کو گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹکادیا جس پر افشاں نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔

مزید : جرم و انصاف


loading...