عمران مقبول لیڈر، سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں اگر غلطی ہوئی تو اللہ سے معافی کا طلبگارہوں: رانا ثناءاللہ

عمران مقبول لیڈر، سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں اگر غلطی ہوئی تو اللہ سے معافی کا ...
عمران مقبول لیڈر، سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں اگر غلطی ہوئی تو اللہ سے معافی کا طلبگارہوں: رانا ثناءاللہ

  


فیصل آباد (ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگرعمران خان نے مارچ کی آڑ میں سرکاری اداروں اور بلڈنگز پر حملے کی کوشش کی اور سسٹم کو نقصان پہنچا تو یہ ان کے سیاسی ڈیتھ وارنٹ پر سائن ہوگا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے بیان حلفی کو قبول کرتا ہوں اور تسلیم کرتا ہوں کہ انہیں اجلاس کا علم نہ تھا، اس اجلاس میں بندے مارنے کا نہیں بلکہ صرف تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ ہواتھا، شہباز شریف میرے حوالے سے جو بھی بیان دیں گے میں اسے پیشگی قبول کرتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو مقبول لیڈر سمجھتا ہوں مگر ان کی غیر سنجیدہ حرکات ان کی جماعت یا ملک کیلئے بہتر نہیں ہے ، وزارت جانے کا ذرہ برابر بھی افسوس نہیں ہوا ،مشرف کے دور آمریت میں پرویز الہی منہ مانگی وزارت بھی دینے کو تیار تھے، سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر افسوس ہے ، یہ میری غلطی نہیں بلکہ اس کے ذمہ دار موقع پر موجود لوگ ہیں، اگر مجھ سے غلطی ہوئی تو اس پر اللہ سے معافی کا طلبگار ہوں۔

مزید : فیصل آباد


loading...