آزادی مارچ، وفاقی حکومت نے سیکیورٹی اداروں کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کر لیا

آزادی مارچ، وفاقی حکومت نے سیکیورٹی اداروں کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کر لیا
آزادی مارچ، وفاقی حکومت نے سیکیورٹی اداروں کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کر لیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی اہم شخصیات نے طویل مشاورت کے بعد تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور عوامی تحریک کے انقلابی مارچ سے نمٹنے کے لئے مختلف آپریشنز پر مبنی پالیسی تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق اس پالیسی کے تحت حکومتی حلقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے حکومت مخالف احتجاجی مارچ کو اسلام آباد میں داخلے سے نہیں روکا جائے گا اور سیاسی انداز میں جلسہ کرنے کی مکمل اجازت دی جائے گی تاہم اگر مارچ کی آڑ میں کوئی غیر جمہوری اقدام یا کسی ادارے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حالت کنٹرول کرنے کے لئے فری ہینڈ دے دیا جائے گا۔

مزید : کراچی