پرویز رشید اور چوہدری نثار کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں : شیریں مزاری

پرویز رشید اور چوہدری نثار کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں : شیریں مزاری
پرویز رشید اور چوہدری نثار کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں : شیریں مزاری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کی رہنماءشیریں مزاری نے کہا ہے کہ پرویز رشید اور چوہدری نثار کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، کوئی کارکن تحریک انصاف نہیں چھوڑے گا، ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کے استعفے تیار ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور کارکن مسلم لیگ ن کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں،ہمارا کوئی کارکن پارٹی چھوڑ کر نہیں جائے گا، استعفے تیار ہیں، عمران جب مانگیں گے دے دینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے لہذا ملک میں دوبارہ انتخابات ضروی ہیں، دھاندلی کی شکایت لےکر 14 ماہ ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر کوئی جواب نہ آیا،اب اسلام آباد کی سڑکوں پر عوام فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے معاملے پر حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا، دروازے کھلے ہیں مگر بیک ڈور چینل سے م±ک م±کا نہیں ہوگا،ن لیگ کی حکومت جمہوری طریقے سے انتخابی اصلاحات لانے کو تیار نہیں ہے اور اس کی نیت ہی خراب ہے، آزادی مارچ کے شرکاءکا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں