تحریک انصاف نظریاتی جماعت ، کسی کو بغاوت کی جرات نہیں ہے: شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف نظریاتی جماعت ، کسی کو بغاوت کی جرات نہیں ہے: شاہ محمود قریشی
تحریک انصاف نظریاتی جماعت ، کسی کو بغاوت کی جرات نہیں ہے: شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نظریاتی جماعت ہے، پارٹی کے اندر کسی کو بغاوت کی جرات نہیں ہے ۔وفاقی دارلحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں آرٹیکل 245 نافذ کر کے حکومت فوج کو استعمال کرنا چاہتی ہے، حکمرانوں کے پاس فوج، پولیس اور طاقت ہے لہذا امن و امان کی ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے،آزادی مارچ کے دوران کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کی ذمہ داری ہم پر عائد کرنا غیر منطقی ہے۔ عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ اپنے کارکنوں کو پر امن رکھیںتاہم اس کے باوجود اگر دہشتگردی ہوئی تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پر سب کو اعتماد ہے، حکومت ہماری صفوں کی نہیں اپنی جماعت کا خیال کرے، ن لیگ اندرونی طور پر بہت سے دھڑوں میں بٹ چکی ہے، عمران خان طالبان کے نہیں پاکستان کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ،آزادی کا قافلہ اسلام آباد ضرور آئےگا،ہم نظر بندیوں اور گرفتاریوں کے ڈر سے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔

مزید : اسلام آباد