سندھ میں بھی احتجاج شروع ہونے کاامکان ، ممتاز بھٹواور ساتھیوں نے تیاری کرلی
کراچی (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت بالخصوص وزیراعظم نواز شریف کے مسلسل نظر انداز کرنے پر (ن) لیگ میں ممتاز بھٹو کے ساتھیوں نے احتجاج کی تیاری کرلی،نواز شریف کے آئندہ دورہ کراچی یا سندھ کے دوران دھرنے اور احتجاجی مظاہرہ کی تیاریاں شروع کردیں۔ ممتاز بھٹو کے قریبی ساتھیوں کے مطابق سندھ میں نواز شریف کی پیپلزپارٹی اور زرداری کو ساتھ لے کر چلنے کی مفاہمتی پالیسی نے صوبے میں پارٹی کو سیاسی طور پر تباہ کردیا ہے، جان بوجھ کر ممتاز بھٹو اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں نظر انداز کیا جارہا ہے۔ سندھ میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی کیلئے ممتاز بھٹو سے مشاورت کی گئی اور نہ ہی ان کے قریبی ساتھیوں کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ ممتاز بھٹو کے قریبی ساتھی آئندہ دو سے تین روز میں اپنی پریس کانفرنس میں مستقبل کی اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔