انقلاب مارچ ،عوامی تحریک میں پھوٹ پڑ گئی،5ضلعی عہدیدار مستعفی

انقلاب مارچ ،عوامی تحریک میں پھوٹ پڑ گئی،5ضلعی عہدیدار مستعفی
انقلاب مارچ ،عوامی تحریک میں پھوٹ پڑ گئی،5ضلعی عہدیدار مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)انقلاب مارچ پر عوامی تحریک میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات اور نائب صدر سمیت 5ضلعی عہدیداروں نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے،مستعفی ہونے والے عہدیداروں کا کہناہے کہ طاہرالقادری نے انقلاب کو تشدد کے راستے پر گامزن کر دیا ہے اس لئے ان کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ طاہر القادری کے یوم انقلاب کی تاریخ کے اعلان اور خطاب کے بعد عوامی تحریک راولپنڈی کے5 ضلعی عہدیداروںنے اپنے عہدوں سے استعفے دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔مستعفی ہونے والوں میں سینئر نائب صدر حبیب الرحمان،نائب صدر اخلاق احمد اور سیکرٹری اطلاعات علامہ حیدر علوی کے علاوہ راجہ پرویز حشمت اور اور کامران اختر شامل ہیں۔ عوامی تحریک کے سابق سیکرٹری اطلاعات علامہ حیدر علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ طاہرالقادری کے” گردنیں اڑائیں گے انقلاب لائیں گے“ کے ایجنڈے سے متفق نہیں ہیں اور طاہر القادری نے تحریک کو تشدد کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر اقادری نے کبھی پارٹی معاملات پر کسی سے مشاورت نہیں کی اور کارکنوں کو دھوکا دیا جا رہا ہے،ملک حالت جنگ میں ہے اس لئے کسی انقلابی مارچ کی حمایت نہیں کر سکتے۔