سعودی عرب میں فوجی بھیجنے کی خبریں بے بنیاد ہیں:آئی ایس پی آر

سعودی عرب میں فوجی بھیجنے کی خبریں بے بنیاد ہیں:آئی ایس پی آر
سعودی عرب میں فوجی بھیجنے کی خبریں بے بنیاد ہیں:آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے سعودی عرب میں فوجی بھیجنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی فوجی نہیں بھیجے گئے اور نہ ہی تعینات کئے گئے ہیں۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاک فوج کے دستے بھیجنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔سعودی عرب میں نہ فوجی بھیجے گئے ہیں اور نہ ہی تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید : قومی