بکرے اور بھیڑ کے ملاپ سے پیدا ہونے والا نیا جانور

بکرے اور بھیڑ کے ملاپ سے پیدا ہونے والا نیا جانور
بکرے اور بھیڑ کے ملاپ سے پیدا ہونے والا نیا جانور

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ کی ریاست ”ایری زونا“ میں حادثاتی طور پر ایک عجیب و غریب جانور نے جنم لیا ہے۔ ”مائی پیٹنگ زو“ کی مالکن کا کہنا ہے کہا س کی پیدائش اس کے لئے بھی حیران کن ہے کیونکہ اسے معلوم نہیں تھا کہ جنم دینے والی بھیڑ حاملہ ہے بلکہ اس کا خیال تو تھا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کیونکہ قریب کوئی نر بھیڑ موجود ہی نہیں تھا۔ تاہم تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ بھیڑ اور بکرے کے ملاپ سے پیدا ہونے والے اس انوکھے جانور کا باپ اسی چڑیا گھر میں مقیم مائیکل نامی بکرا ہے۔ ”شیپ“ اور ”گوٹ“ کے ملاپ سے پیدا ہونے والے اس جانور کو ”گیپ“ کہا جارہا ہے اور اس کے جسم پر موجود کالے دھبوں کے باعث اس کا نام بٹر فلائی (تتلی) رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جینز مختلف ہونے کے باعث عموماً ایسے جانور مردہ پیدا ہوتے ہیں تاہم حیرت انگیز طور پر ”بٹر فلائی“ بالکل صحت مند ہے اور کافی دوستانہ طبیعت کی مالک بھی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی