برطانیہ :مسلمان جوڑافیس بک پر دوستی بنا کر لوٹنے کے الزام میں گرفتار

برطانیہ :مسلمان جوڑافیس بک پر دوستی بنا کر لوٹنے کے الزام میں گرفتار
برطانیہ :مسلمان جوڑافیس بک پر دوستی بنا کر لوٹنے کے الزام میں گرفتار

  

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک مسلمان جوڑے کو لوگوں کو فیس بک پر دوستی اور پھر لوٹنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمہ حسینہ عزیز اور اس کے بوائے فرینڈ افایان حسین پر الزام ہے کہ وہ لوگوں کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ حسینہ نے ایک شخص کو فیس بک پر دوستی کے بعد برمنگھم کے ایک پارک میں بلایا جہاں حسینہ کے بوائے فرینڈ نے افایان حسین نے اس شخص پر حملہ کیا اور اس سے موبائل فون اور نقدی حوالے کرنے کا بھی کاہ حسینہ جو کہ موقع پر موجود تھی نے اس نامعلوم شخص کو لاتیں مار کر اس کا مذاق بھی اڑایا۔ پولیس کو انکوائری کے دوران علم ہوا کہ مذکورہ جوڑے نے نامعلوم شخص کو بعد میں بھی تضحیک کا نشانہ بنایا۔ برمنگھم کے کراﺅن کورٹ نے افایان حسین پر الزام ثابت ہونے پر 21 سال جبکہ حسینہ کو 4 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

مزید : جرم و انصاف