چینی ریل ٹریک جو عمارتوں کے بیچ میں سے گزرتا ہے

چینی ریل ٹریک جو عمارتوں کے بیچ میں سے گزرتا ہے
چینی ریل ٹریک جو عمارتوں کے بیچ میں سے گزرتا ہے

  


چونچنگ (نیوز ڈیسک) چین کے شہر چونچنگ میں مختلف عمارتوں کے اندر سے گزرنے والا ریلوے ٹریک ان دنوں انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ چینی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تو لوگوں نے اسے چین کا جادوئی ریلوے ٹریک بھی قرار دیا ہے۔ مقامی صارفین کا کہنا ہے کہ چونچنگ کے اس علاقے میں زمین ناہموار اور عمارتوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے اس اچھوتے ڈیزائن کی ضرورت پیش آئی۔ یہ مقامی ٹرانزٹ لائن 2004ءسے آپریشنل ہے اور آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ چونچنگ کا شمار دنیامیں تیز ترین ترقی کرنے والے شہروں میں ہوتا ہے۔ اس کی آبادی 2.5 کروڑ سے زائد ہے اور اسے چین میں کار کمپنیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

مزید : تفریح


loading...