بیلا روس میں گندگی پھیلانے پر گاڑی ضبط ہوگی

بیلا روس میں گندگی پھیلانے پر گاڑی ضبط ہوگی
بیلا روس میں گندگی پھیلانے پر گاڑی ضبط ہوگی

  

منسک (نیوزڈیسک ) ایک مغربی ملک میں گندگی پھیلانے پر آپ کی کار کو بحق سرکار ضبط کیا جا سکتا ہے۔ مشرقی یورپ کے ملک بیلا روس کے طویل ترین صدر الیگزینڈرلوکاشنکو کو یورپ کا آخری آمر کہا جاتا ہے، جس کے بنائے قوانین اور پالیسیوں سے بیلاروس کے شہری متاثر ہو رہے ہیں۔ بیلاروس کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے شخص کو کار کی ضبطگی سمیت سخت سزاﺅں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لیکن الیگزینڈرلوکاشنکو کا یہ حیران کن حکمنامہ بیلاروس کے شہریوں کے لئے کوئی نئی بات نہیں۔ 2011ءمیں جب لوگوں نے لوکاشنکو کی پالیسیوں کے خلاف تالیاں بجا کراحتجاج کا راستہ اپنایا تو ہزاروں لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا، کیوں کہ تالی بجانے کو جرم قرار دے دیا گیا تھا۔ اسی طرح گزشتہ برس منسک میں ایک اشتہاری ایجنسی کے ارکان نے جمہوریت پسندوں سے متاثر ہو کر کھلونا ریچھ کے ذریعے آزادی اظہار کی مہم چلائی، تو لوکاشنکو نے اپنے بنائے قوانین کی خلاف ورزی ہونے پر متعدد جرنیلوں کو فارغ کردیا۔ 1994ءسے بیلاروس پر حکومت کرنے والے لوکوشنکو اپنے بیانات کی وجہ سے دنیا بھر میں اکثر جگ ہنسائی اور تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ایک بار روسی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بیلاروسی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی حکومت کو مہذب دنیا کی اطاعت پر نہیں لگا سکتا۔

مزید : تفریح