شرمیلے نوجوان نے بے باک گرل فرینڈ کی پیشکش دوست کے ذریعے قبول کرلی

شرمیلے نوجوان نے بے باک گرل فرینڈ کی پیشکش دوست کے ذریعے قبول کرلی
شرمیلے نوجوان نے بے باک گرل فرینڈ کی پیشکش دوست کے ذریعے قبول کرلی

  

بیجنگ (بیورونیوز ) چین میں انتہائی شرمیلے شخص نے اپنی اہلیہ کی طرف سے پبلک مقام پر شادی کی پیشکش قبول کرنے کے لئے دوست کو بھجوا دیا۔ چین کے صوبہ ہیوبئی کے شہر ووہان کی رہائشی 22 سالہ خاتون وو نے ایک پبلک مقام کو پھولوں سے سجایا اور بلند آواز میں ٹیب ریکارڈر کے ذریعے شادی کی پیشکش کی، جس کے ساتھ میوزک کے دھنیں بھی بج رہی تھیں۔ ریکارڈڈ آواز میں خاتون کہہ رہی تھی کہ ” یہ میری خوش قسمتی ہے کہ تم مجھے ملے، میں صرف تم سے شادی کروں گی، میں امید کرتی ہوں کہ ہم ہر سال چین میں ویلنٹائن ڈے اکٹھے منائیں گے اور کبھی جدا نہیں ہوں گے۔ زیو(خاتون نے جس شخص کو شادی کی پیشکش کی) میں تم سے اولاد چاہتی ہوں“۔ بلند آواز میں چلنے والی ریکارڈنگ کو سن کر لوگوں کی کثیر تعداد مذکورہ جگہ پر جمع ہو گئی، لیکن افسوس! زیو مذکورہ جگہ پر نہیں پہنچا، بلکہ 20 منٹ بعد ایک اور شخص نے زیو کی جانب سے شادی کی اس پیشکش کو قبول کیا۔ اُس شخص کا کہنا تھا کہ زیو چوں کہ بہت زیادہ شرمیلا ہے، لہذا اس نے اپنی جگہ مجھے بھجوایا ہے تاکہ میں اس کی جانب سے یہ پیشکش قبول کروں۔ اس موقع پر وو نے مزید کہا کہ میں اور زیو ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن شادی کی پیشکش میں وہ پہل کرنے کی ہمت نہ کر پایا تو میں نے یہ کام کر دیا۔

مزید : تفریح