آزادی یا انقلاب مارچ میں شریک ہونے والوں کو نہیں روکیں گے:شرجیل میمن

آزادی یا انقلاب مارچ میں شریک ہونے والوں کو نہیں روکیں گے:شرجیل میمن
آزادی یا انقلاب مارچ میں شریک ہونے والوں کو نہیں روکیں گے:شرجیل میمن

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکاءکو فری ہینڈ دینے کا اعلان کر دیا، سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آزادی یا انقلاب مارچ میں جانے والوں کو نہیں روکیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پپیلز پارٹی جمہوری آزادی پر یقین رکھتی ہے اور احتجاج کرنا ہر شہری کا جمہوری حق ہے اس لئے کراچی سمیت سندھ بھر سے آزادی یا انقلاب مارچ میں شرکت کے لئے جانے والوں کو نہیں روکیں گے۔آزادی مارچ کے کسی قافلے کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی اور سندھ حکومت یا پولیس اس سلسلے میں کسی کا آلہ کار نہیں بنے گی۔

مزید : کراچی


loading...