بی بی سی کی مسلمان ملازمین کے خلاف گری ہوئی حرکت

بی بی سی کی مسلمان ملازمین کے خلاف گری ہوئی حرکت
بی بی سی کی مسلمان ملازمین کے خلاف گری ہوئی حرکت

  

لندن (نیوز ڈیسک) ویسے تو مغربی میڈیا مسلمانوں کے خلاف وقتاً فوقتاً زہر تو اگلتا ہی رہتا ہے لیکن حال ہی میں بی بی سی نے اپنے ہی دفتر میں اتنی گری ہوئی حرکت کی ہے کہ اس کے تمام مسلمان ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے تقریبات کی خوشی میں بی بی سی کے دفتر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس تقریب میں ایک عدد دیوقامت سور کو بھونا گیا اور یہ مکروہ عمل بی بی سی کی عربی سروس کی بلڈنگ میں انجام دیا گیا جہاں پر اکثریت مسلمان ملازمین کی ہے۔ ایک مسلمان صحافی کا کہنا ہے کہ اس نے جب یہ عمل دیکھا تو اسے شدید دھچکا لگا تاہم بی بی سی کے ترجمان نے انتہائی ڈھٹائی سے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس