متعدد وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اے وی سی سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5افراد کے قتل اور متعدد دیگر وارداتوں میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس پی راجہ ناصر آفتاب کے مطابق ٹارگٹ کلر سکند رنے پانچ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برا ٓمد کیا گیاہے،ٹارگٹ کلر سکندر کو اورنگی ٹاﺅن سے سخت مزاحمت اور مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر سکندر ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ بھی متعدد وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا اور اس سے تفتیش جاری ہے جس کے بعد مزید وارداتوں کے متعلق انکشافات کی توقع ہے۔