بھارتی فوج کی جانب سے چپراڑ سیکٹر پر فائرنگ،پنجاب رینجرز کا بھر پور جواب

بھارتی فوج کی جانب سے چپراڑ سیکٹر پر فائرنگ،پنجاب رینجرز کا بھر پور جواب

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) مودی سرکار کی آمد کے بعد سے بھارتی فوج کی جانب سے وقفے وقفے سے بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھ گیا ہے ۔حالیہ کاروائی میں بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے صالح پور ،سہیل پورہ اور جھنگیاں کے دیہا توں پر مارٹر گولے فائر کیے ۔پنجاب رینجرز نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دیتے ہو ئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں ۔

مزید : قومی