کین ولیمسن زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار

کین ولیمسن زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور تین رنز کے فرق سے کیریئر کی آٹھویں سنچری مکمل نہ کر سکے۔ گزشتہ روز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں کین ولیمسن نے عمدہ بیٹنگ کی اور 97 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور گیارہ چوکے شامل تھے۔ وہ اب تک 80 میچوں کی 75 اننگز میں 48.16 کی اوسط سے 3189 رنز سکور کر چکے ہیں۔
جس میں 7 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں۔