ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں،دو سال کرکٹ کھیل سکتا ہوں،سہواگ

ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں،دو سال کرکٹ کھیل سکتا ہوں،سہواگ

نئی دہلی( نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی پروگرام نہیں ، مزید دو سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں ، کرکٹ کو بھرپور طریقے سے انجوائے کررہا ہوں ، ہر کھلاڑی کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ ٹیم کیلئے بہترین پرفارمنس ادا کرو ں۔ اپنے ایک بیان میں سہواگ نے کہا کہ آئی پی ایل میں کرکٹ سیکھنے کا بہت موقع ملا ہے امید ہے بھارتی سلیکشن کمیٹی ٹیم کی سلیکشن سے قبل میری آئی پی ایل کارکردگی کو مدنظر ر کھتے ہوئے مجھے ضرور چانس دینگے میری بھی ہر کھلاڑی کی طرح خواہش ہے کہ ٹیم کیلئے بہترین پرفارمنس دے کر جیت اہم میں اہم کردا ر ادا کروں میری ریٹائرمنٹ کی باتیں ہورہی ہیں مگر میرا ابھی اس حوالے سے کوئی پروگرام نہیں ہے ۔وریندر سہواگ نے ٹیسٹ کرکٹ میں آخری میچ 2013ء میں آسٹریلیا ، ون ڈے میں ایک روزہ میچ پاکستان کیخلاف 2013ء میں ہی کھیلا تھا جبکہ ٹی 20کا آخری میچ 2012ء میں جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلا تھا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی