فن لینڈ کار ریلی ، میٹی لیٹوالا کی برتری برقرار

فن لینڈ کار ریلی ، میٹی لیٹوالا کی برتری برقرار

فن لینڈ ( نیٹ نیوز) فن لینڈ کار ریلی میں میٹی لیٹوالا نے ہوم ریلی کی برتری کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ سٹار ڈرائیور نے ایک مشکل دن کی ڈرائیونگ کے دوران عالمی چیمپئن سیباسٹین اوگیئر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ فن لینڈ کے میٹی لیٹوالا نے مقررہ فاصلہ 02 منٹ 20 سیکنڈ میں طے کرکے تمام ڈرائیورز پر سبقت لے گئے۔ مجموعی طور پر فرانسیسی ڈرائیور سیباسٹین اوگیئر نے دوسری جبکہ ناروے کے میڈز اوسٹبرگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی