یورپین گالف ٹور کا کوارٹر فائنل مرحلہ اختتام پذیر ٗ رابرٹ کارلسن نے پال لاری کو مات دے دی

یورپین گالف ٹور کا کوارٹر فائنل مرحلہ اختتام پذیر ٗ رابرٹ کارلسن نے پال لاری ...

سکاٹ لینڈ(اے این این ) یورپین گالف ٹور کا کوارٹر فائنل مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا ، کوارٹر فائنل میں سکاٹ لینڈ کے پال لاری نے منفرد کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند شاندار شاٹس کھیلیں ۔ یورپین گالف ٹور کے پہلے کوارٹر فائنل میں سویڈن کے رابرٹ کارلسن نے سکاٹش گالفر پال لاری کو مات دے دی جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ہوول نے ہم وطن کھلاڑی کو شکست سے دوچار کیا ۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں سکاٹش گالفر مارک وارین نے جبکہ آخری کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے ایفی بیرنراٹ نے فتح سمیٹی ۔ ٹورنامنٹ میں پال لاری کو شکست سے دوچار ہونا پڑا لیکن ان کے کچھ شاندار شاٹس نیایونٹ کو یادگار بنا دیا ۔ ٹورنامنٹ کیپہلے سیمی فائنل میں رابارٹ کارلسن کا مقابلہ ڈیوڈ ہوول جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مارک وارن تھائی لینڈ کے ایفی بارنریٹ سے ٹکرائیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی