آسٹریلیا کے دورہ بنگلہ دیش کیلئے شیڈول کا اعلان

آسٹریلیا کے دورہ بنگلہ دیش کیلئے شیڈول کا اعلان

ڈھاکہ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے دورہ بنگلہ دیش کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اکتوبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی اور میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ مہمان ٹیم 28 ستمبر کو آسٹریلیا پہنچے گی اور دورے کا آغاز تین روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی جو 3 سے 5 اکتوبر تک فتح اللہ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک چٹاگانگ جبکہ دوسرا اور اختتامی ٹیسٹ 17 سے 21 اکتوبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی