کیلے بحران، فرانس برطانوی شہریوں کو ہرجانہ ادا کرے،برطانوی لیبر پارٹی

کیلے بحران، فرانس برطانوی شہریوں کو ہرجانہ ادا کرے،برطانوی لیبر پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(اے این این) برطانیہ میں خزبِ اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کی قائم مقام سربراہ ہیری اٹ ہارمن نے وزیرِ اعظم سے کہا ہے کہ وہ فرانس کی حکومت سے مطالبہ کریں کہ کیلے کی بندرگاہ کے بحران سے متاثر ہونے والے برطانوی شہریوں کو ہرجانہ ادا کیا جائے۔ہیری اٹ ہارمن نے کہا کہ برطانوی افراد یا کاروبار سرحد پر سکیورٹی کی ناکامیوں کی وجہ سے ہونے والا نقصان کیوں اٹھائیں۔تاہم برطانوی وزیرِ اعظم کے دفتر ٹین ڈاننگ سٹریٹ نے کہا ہے کہ الزام تراشی مسئلے کے حل کا صحیح راستہ نہیں ہے۔کیلے پر جمع پناہ گزین رات کو برطانیہ اور فرانس کے درمیان واقع رود بار (چینل) کو پار کے برطانیہ پہنچنے کی کوششیں کرتے ہیں۔ برطانیہ اور فرانس دونوں نے صورتِ حال پر قابو پانے کا عہد کیا ہے۔برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پہلے ہی کیلے کے لیے سونگھ کر پتہ چلانے والے سِدھے ہوئے اضافی کتوں اور باڑ کی پیشکش کی ہے۔برطانیہ کی حکومت نے پناہ گزینوں کو برطانیہ داخل ہونے سے روکنے کے لیے آپریشن سٹیک شروع کر رکھا ہے جس کے تحت تاخیر کا شکار ہونے والی گاڑیاں کینٹ کے موٹر وے ایم ٹوئنٹی پر قطاریں بناتی ہیں۔ تاہم پولیس کے مطابق اس کارروائی کو ختم کر دیا گیا ہے اور اب موٹروے دونوں اطراف سے کھلا ہے۔وزیرِ اعظم کے نام خط میں لیبر کی راہنما ہیری اٹ ہارمن نے کہا کہ برطانوی حکومت نے کیلے میں صورتِ کے خراب تر ہونے کے بارے میں بار بار ملنے والے انتباہ کو نظر انداز کیا۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ کے کاروبار اور خاندانوں کو اس مسئلے کی وجہ سے جو نقصان بھرنے پڑ رہے ہیں وہ غلط ہے۔
اور انھوں نے مطالبہ کیا کہ وزیرِ اعظم، فرانس کی حکومت سے درخواست کریں کہ وہ ایسے تمام نقصانات کو بھرے۔ انھوں نے کہا کہ اگر اس کے لیے ضروری سفارتی دبا ڈالنا پڑے تو ڈالا جائے۔ہیری ایٹ ہارمن نے اپنے خط میں وزیرِ اعظم سے کہا گزشتہ چند دنوں میں آپ نے جو طریق کار اختیار کیا ہے وہ کیلے کے بحران کے ٹھوس حل سے عاری ہے۔ آپ نے فرانس پر کوئی سفارتی دبا نہیں ڈالا کہ وہ پناہ کی درخواستوں کا تجزیہ کرے اور یقینی بنائے کہ امیگریشن کے قواعد پرمناسب عمل ہو۔ اس کے برعکس آپ نے معاملات بڑھاکانے کے لیے آگ لگانے والی جو زبان استعمال کی ہے اس سے صورتِ حال صرف خراب ہوگی۔لیبر رہنمانے امید ظاہر کی کہ وزیرِ اعظم فرانس اور یورپی ملکوں کے ساتھ ہنگامی طور پر سفارتی کوشش کا آغاز کریں گے۔ انھوں نے وزیرِ اعظم سے کہا وہ بتائیں کہ طویل المدت میں انسانوں کے غیرقانونی کاروبار اور پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کے ان کی کیا منصوبہ بندی ہے۔ادھر سکاٹ لینڈ کی وزیر نے بھی مسٹر کیمرون کو خط لکھا ہے جس میں کیلے کے بحران پر تشویش ظاہر کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -