میکسیکو کے بعد اغوا کی سب سے زیادہ وارداتیں بھارت میں ہوتی ہیں ٗ برطانوی ادارہ

میکسیکو کے بعد اغوا کی سب سے زیادہ وارداتیں بھارت میں ہوتی ہیں ٗ برطانوی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (این این آئی)برطانوی ادارے کنٹرول رسک ڈیپارٹمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں میکسیکو کے بعد اغوا کی سب سے زیادہ وارداتیں بھارت میں ہوتی ہیں ۔برطانوی ادارے کنٹرول رسک نے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت دنیا بھر کے ممالک میں اغوا کی وارداتوں میں دوسرے نمبر پر ہے رپورٹ میں لکھا گیا کہ افغانستان اور پاکستان میں بھی اغوا کی وارداتیں ہوتی ہیں مگر ان کا تناسب بھارت کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کاروبار بن چکی ہیں اور کئی منظم گروہ ایسی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔برطانوی رپورٹ میں میکسیکو پہلے بھارت دوسرے ٗ پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔ اس کے بعد عراق، نائیجریا، لیبیا، افغانستان، سوڈان،بنگلہ دیش سر فہرست ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -