بھارتی عوام حکومت کی پاکستان دشمن پالیسی سے عاجز آچکے:ملائم سنگھ یادیو

بھارتی عوام حکومت کی پاکستان دشمن پالیسی سے عاجز آچکے:ملائم سنگھ یادیو

لکھنؤ(اے این این)سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادیو نے کہاہے کہ بھارتی عوام پاکستان دشمنی کی پالیسی سے عاجز آچکے ہیں ،پاکستان کیساتھ دوستانہ تعلقات میں ہی بھارت کی خوشحالی کاراز مضمر ہے ۔یہاں پارٹی دفتر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادیو نے کہاکہ پاکستان کیساتھ دوستانہ تعلقا ت سے ہی بھارت خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا ۔بھارتی عوام پاکستان دشمنی کی پالیسی سے اکتا چکے ہیں ۔سماجی وادی سربراہ نے بھارت ،پاکستان اور بنگلہ دیش پرمشتمل فیڈریشن کے قیام پر بھی زور دیا۔

مزید : عالمی منظر