تْرک فضائیہ کی بمباری، ایک ہفتے میں 260 کْرد جنگجو ہلاک،سینکڑوں زخمی

تْرک فضائیہ کی بمباری، ایک ہفتے میں 260 کْرد جنگجو ہلاک،سینکڑوں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول(آئی این پی)ترکی کی فضائیہ کی جانب سے علیحدگی پسند کرد تنظیم کردستان لیبر پارٹی "پی کے کے" کے شمالی عراق اور ترکی کے اندر مختلف ٹھکانوں پر بمباری میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران 260 کرد جنگجو ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ۔ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں علاحدگی پسند کردوں کے کئی اہم رہ نماؤں کو بھی ہلاک اور زخمی کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں علاحدگی پسندوں کے حامی کرد لیڈر صلاح الدین دمرطاش کا ایک بھائی بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صلاح الدین دمرطاش کا بھائی نور الدین دمرطاش شمالی عراق کے ایک پہاڑی علاقے میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ ترک فضائیہ کے طیاروں نے لیبر پارٹی کے حامیوں بالخصوص عراق میں کردوں کی پشتی بان پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے مراکز کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

مزید :

عالمی منظر -