زمبا بو ے نے نیوزی لینڈکو 7وکٹوں سے شکست دیدی

زمبا بو ے نے نیوزی لینڈکو 7وکٹوں سے شکست دیدی

ہرارے ( آئی این پی ) زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ، زمبابوے نے 304 رنز کا ہدف 49 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ، زمبابوے کی جانب سے کریگ ارون 130 ، ماسا کدزا 84 اور چیبابہ 42 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے ، نیوزی لینڈ کی جانب سے روس ٹیلر 112 ، و لیمسن 97 اور ایلیٹ 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، زمبابوے کی جانب سے چیمبابہ نے 2 اور تناشے پیانگارا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، زمبابوے کی جانب سے ناقابل شکست 130 رنز بنانے والے کریگ ارون کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، سیریز کا دوسرا میچ4اگست کو کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی