مچھلی اور اسکی مصنوعات کی برآمدات میں 6.48فیصد کی کمی دیکھی گئی

مچھلی اور اسکی مصنوعات کی برآمدات میں 6.48فیصد کی کمی دیکھی گئی

کراچی(این این آئی) مالی سال 2014-15ء کے دوران مچھلی اور اسکی مصنوعات کی برآمدات میں 6.48فیصد کی کمی دیکھی گئی ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے دوران مچھلی اور اسکی مصنوعات کی برآمدات میں 6.48فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 6ارب 46کروڑ روپے کی برآمدات کی گئیں۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ایک لاکھ 40ہزار 639ٹن سمندری غذائیں برآمد کی گئی ہیں۔

مزید : کامرس