مالی سال 15-2014ء کے دوران انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 344فیصد بڑھ گئی

مالی سال 15-2014ء کے دوران انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 344فیصد بڑھ گئی

 کراچی (این این آئی)مالی سال 2014-15ء کے دوران انٹر نیٹ صارفین کی مجموعی تعداد میں 344فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق جون 2014ء کے اختتام پر ملک میں انٹر نیٹ صارفین کی مجموعی تعداد 38لاکھ تھی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اختتام تک انٹر نیٹ صارفین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 69لاکھ تک پہنچ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق انٹر نیٹ صارفین کی تعداد میں ہونے والا اضافہ کے نمایاں اسباب میں تھری اور فور جی کے استعمال میں ہونے والا اضافہ ہے ۔ ملک میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والے مجموعی صارفین میں سے ایک کروڑ 35لاکھ صارفین تھری اور فور جی کے ذریعے انٹر نیٹ استعمال کرتے ہیں جو مجموعی صارفین کے 80فیصد کے مساوی ہیں۔

مزید : کامرس