7500 اور 25 ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوگی v

7500 اور 25 ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوگی v

کراچی (اکنامک رپورٹر)7500 روپے اور 25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی( آج) سوموار کوراولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوگی 7500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلے انعام 1 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ 50 لاکھ روپے کے 3 انعامات اسی طرح 93 ہزار روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے ۔25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 5 کروڑ روپے‘ دوسرا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے جبکہ 17 اگست کو 1500 اور سٹوڈنٹ 100 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ہوگی۔

مزید : کامرس