بحر الکاہل آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مذاکرات ناکام

بحر الکاہل آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مذاکرات ناکام

واشنگٹن (آن لائن) بحر الکاہل آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں طرفین کے وفود ناکام ہو گئے ہیں جس سے صدر اوبامہ کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد تجارتی معاہدے (TPP) کو حتمی شکل دینے کے لئے ہوائی میں کئی روز کی مسلسل بات چیت کے باوجود بھی وفود معاہدے کو حتمی شکل دینے میں ناکام رہے ہیں۔

تاہم امریکی تجارتی نمائندے مائیکل فرومین کا کہنا ہے کہ ٹرانزپیسفیک معاہدے ٹی پی پی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔(رضوان شاہ)#/s#

مزید : کامرس