شاہد خان اور جہانگیرجانی کے اختلافات ختم دوبارہ اکٹھے کام کا فیصلہ

شاہد خان اور جہانگیرجانی کے اختلافات ختم دوبارہ اکٹھے کام کا فیصلہ
شاہد خان اور جہانگیرجانی کے اختلافات ختم دوبارہ اکٹھے کام کا فیصلہ

  


لاہور(فلم رپورٹر)پشتو فلموں کے معروف اداکار شاہد خان اور جہانگیر جانی کے درمیان اختلافات کا خاتمہ ہوگیا ہے دونوں سٹارز نے ماضی کی غلط فہمیوں کو بھلا کر مستقبل میں ایک بار پھر اکٹھے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جہانگیر جانی اور شاہد خان کی غلط فہمی کو ختم کرنے میں فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار اچھی خان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔صلح کے موقع پر شاہد خان کے بھائی ڈائریکٹر ارشد خان،ڈائریکٹر عابد نسیم اور رائٹر سلیم مراد بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل دونوں فنکاروں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے فلموں میں اکٹھے کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ فلمی حلقوں نے دونوں کے درمیان صلح کو پشتو فلم انڈسٹری کے لئے انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے۔

مزید : کلچر